دنیا

ای سی او نے ایران پر صیہونی جارحیت کی مذمت کی ہے

شیعہ نیوز: اقتصادی تعاون کی علاقائی تنظیم ای سی او نے ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اس کو ایران کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقتصادی تعاون کی علاقائی تنظیم ای سی او نے اتوار 15 جون کو بیان جاری کرکے ، ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کا گھر ایرانی میزائل حملے ميں نشانہ بنا ہے، صیہونی میڈیا

ای سی او نے اپنے بیان میں ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کو امن کے لئے خطرہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایران کی ارضی سالمیت اور اس کے قومی اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ای سی او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم صیہونی حکومت کی اس جارحیت کی ایک بار پھر سخت مذمت کرتی ہے اور ایران کی حکومت اور عوام کو اس جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعزیت پیش کی ہے۔

ای سی او نے اپنے بیان میں، غیر فوجی اہداف منجملہ، نقل و حمل، اور توانائی کے مراکز پر حملوں کو علاقے کے امن اور عالمی ثبات و استحکام کے لئے سنجیدہ خطرہ قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button