اسلامی تحریکیں

خواتین کی تعلیم و تربیت سنتِ مصطفیٰؐ ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

شیعہ نیوز: تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج القران ویمن لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ "ایک روزہ التربیہ 2023 کیمپ” سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم و تربیت کرنا سنتِ مصطفیٰؐ ہے۔ پورے عہدِ نبوی میں حضور نبی اکرمؐ اور امہات المومنین و داعیہ صحابیات کی طرف سے خواتین کی تعلیم و تربیت کی گئی۔ اگر معاشرے کے اخلاقی بگاڑ کو درست کرنا ہے تو پھر عورت کو تعلیم کیساتھ تربیت دینا ہوگی اور اس کے اسلام کے داعیہ والے کردار کا احیاء کرنا ہوگا۔ مصطفوی تعلیمات و اخلاق سے آراستہ داعیہ ماں ایک گھر نہیں بلکہ پوری سوسائٹی کے لیے باعثِ خیر و ثمرات ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت کو کچن یا گھر کی چاردیواری میں بند رکھنے کے رویوں کا اسلام کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔ عورتیں مردوں کی طرح فرائض، جدوجہد، اور اجر و ثواب میں برابر ہیں۔ انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ کامیاب تربیتی کیمپ اور اس میں شریک ایک ہزار سے زائد خواتین عہدیداروں کو مبارکباد دی، کامیاب التربیہ کیمپ کے انعقاد پر طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کی صدر ڈاکٹر فرح ناز، نائب صدر سدرہ کرامت اور التربیہ کیمپ کی جملہ منتظمین کو مبارکباد دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button