مشرق وسطی

بحرین میں صیہونی صدر کا پتلا اور تصویر نذر آتش

شیعہ نیوز: بحرین کے عوام نے رات اس ملک کے مختلف علاقوں میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی صدر کے دورۂ بحرین کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی صدر کی تصویریں، پتلے اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئےمظاہروں میں شریک بحرینی عوام نے پلے کارڈ، کتبے اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ بحرین اور اسرائیل کے تعلقات کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

واضح رہے کہ بحرین نے متحدہ عرب امارات کے ہمراہ دوہزار بیس میں اس وقت کے امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ میں آ کر تعلقات کی بحالی کے دستاویز پر دستخط کر دئے تھے، جس پر عالم اسلام، فلسطین بالخصوص بحرین میں سخت برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔

عالم اسلام بالخصوص فلسطینی عوام نے صیہونی حکومت کے ساتھ عرب امارات کے دوستی کے معاہدے کو قبلۂ اول بیت المقدس اور ارض فلسطین کے ساتھ غداری قرار دیا ہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button