مشرق وسطی

مصر کی ایک بار پھر رفح اور فلاڈیلفیا میں اسرائیل کی موجودگی کی مخالفت

شیعہ نیوز: مصر کے ایک اعلیٰ سیکورٹی ذریعے نے رفح کراسنگ اور فلاڈیلفیا کوریڈور میں صیہونی حکومت کی موجودگی کی مصر کی طرف سے ایک بار پھر مخالفت سے آگاہ کیا۔

المیادین نے بتایا ہے کہ مصر کے ایک اعلیٰ سیکورٹی ذریعے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر صیہونی حکومت اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے امریکہ اور قطر کے ساتھ مل کر ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمار حکیم اور لاریجانی کی ملاقات، علاقائی صورت حال اور ایران عراق تعلقات پر تبادلہ خیال

اس اعلیٰ سطحی سیکورٹی ذریعے نے کہا کہ مصر اپنی قومی سلامتی اور دوست اور برادر ملک فلسطین کے حقوق کی حفاظت کی بنیاد پر غزہ کے تنازعہ کے فریقین کے درمیان ثالثی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصر نے ایک بار پھر تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ رفح کراسنگ یا فلاڈیلفیا کوریڈور میں صیہونی حکومت کی موجودگی کو کسی صورت قبول نہیں کرتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button