مشرق وسطی

ہزاروں مصریوں کا صیہونی حکومت کے خلاف غزہ کی حمایت میں زبردست مظاہرہ

شیعہ نیوز: ہزاروں مصریوں نے فلسطین کے خلاف صیہونی منصوبوں کی مخالفت کرتے ہوئے غزہ کے باشندوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔

رپورٹ کے مطابق ہزاروں مصریوں نے صحرائے سینا کے علاقے العریش میں صیہونی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی مخالفت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : شجاعیہ محلے میں ایک رہائشی مکان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 11 شہری شہید، 35 زخمی

مظاہرین نے فلسطینیوں کو غزہ سے صحرائے سینا منتقل کرنے کے کسی بھی منصوبے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے غزہ اور فلسطین کے بارے میں ملک کے صدر عبدالفتاح السیسی کے موقف کی حمایت کا اعلان کیا۔

ریلی کے شرکاء نے مصری جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کے حق میں نعرے درج تھے "فلسطینی بے گھر ہونے کے لئے نہیں،” "صحرائے سینا متبادل نہیں،” "فلسطین فلسطینیوں کا ہے،” اور "فلسطین کاز کو ختم کرنے نہیں دیا جائے گا۔”

پلے کارڈز پر صیہونی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے: "ہم غزہ کے باشندوں کو بے دخل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،” "مصر فلسطین کی حمایت کرتا ہے”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button