اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تکفیری دہشتگردوں کا سرغنہ احسان اللہ سنڑے ساتھیوں سمیت واصل جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دہشتگردوں کے سرغنہ احسان اللہ سنڑے کو تین ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف گھڑیوم کے علاقے شکتو میں کامیاب آپریشن ,پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کے سرغنہ احسان اللہ سنڑے کو تین ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ احسان اللہ سنڑے خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران مارا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق احسان اللہ سنڑے کے خلاف آپریشن گھڑیوم کے علاقے شکتو میں کیا گیا۔ احسان اللہ سنڑے دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ احسان اللہ سنڑے شکتو کے علاقے میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔ ان دہشتگردی کارروائیوں میں لیفٹنینٹ ناصر کیپٹن صبی اور جوان شہید ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button