پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عید غدیر، پاکستان کی فضاء علیؑ علیؑ کے نعروں سے گونج اٹھی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک بھر میں یوم تکمیل دین کے موقع پر عظیم الشان جشن عید غدیر کا انعقاد ، فضاءعلیؑ علیؑ کے نعروں سے گونج اٹھی

عیدوں کی سب سے بڑی عید عید غدیر کے موقع پر پوری دنیا کی طرح پاکستان بھرمیں بھی عاشقان ولایت نے یوم تکمیل دین واعلان ولایت امیر المومنینؑ کے موقع پر عظیم الشان جشن عید غدیر خم کا انعقاد کیا اور پاکستان کی فضا ء علی ؑ علی ؑ اورحیدرؑ حیدرؑ کے نعروں سے گونج اٹھی۔

ملک بھر کی تمام مساجد ،امام بارگاہوں اور محلوں میں چراغاں کیا گیا اور گلی گلی قریہ قریہ محافل ِ جشن و منقبت ، آتش بازی کے پروگرام منعقد کیے گئے اور لذید پکوانوں سے پیروان ولایت کی تواضع کے ساتھ ساتھ بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئی ۔

یہ خبر بھی پڑھیں غدیر کی لکیر منافق اور مومن کی راہوں کو جدا کرتی ہے

اس موقع پر قومی وبین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں حضرات جناب میر حسن میر، عرفان حیدر، شاعر آل عمران شوکت رضا شوکت سمیت دیگر نے بارگاہ ولایت وامامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

جبکہ علمائے کرام اور ذاکرین عظام نے فضائل ومناقب مولائے کائنات علی ابن ابی طالبؑ بیا ن کیئے۔

اس موقع پر بغض علیؑ کے ماروں کی چیخیں بھی سنائی دیں اور انہوں نے اس اعلان ولایت سے کھل کر اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بائیکاٹ غدیر کے نام سے ٹرینڈ بھی چلایا تاہم پاکستان کے شیعہ سنی عاشقان مولا علیؑ نے ان کی اس سازش کو ناکام بنادیا۔

یاد رہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا تھا
یا علی لا یحبک الا طاهر الولادۃ و لایبغضک الا خبیث الولادۃ”
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:”اے علی تجھ سے وہی محبت کرے گا جس کی ولادت طاہر ہو گی اور تجھ سے بغض اور دشمنی وہی رکھے گا جس کی ولاد ت ناپاک ہو گی ۔”(ینابیع المودۃ باب،44جلد 1صفحہ397)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button