پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

9 ربیع الاول،عید زہراؑ وتاج پوشی امام مہدی ؑ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جشن عید زہراؑ و تاج پوشی و آغاز امامت امام زمانہ، مہدیؑ صاحب الزماں عالم اسلام کو مبارک ہو۔

کرہ ارض پر اسلامی انقلاب اور نظام عدل کے نقیب حضرت ولی عصر امام مہدی (عج) کی امامت کے آغاز کی مناسبت کےمبارک موقع پر پاکستان سمیت بھارت ، عراق اور ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن آغاز امامت ولی عصر (عج) منایا جارہا ہےاور خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاجارہا ہے۔
مساجد اور امام بارگاہوں میں اس سلسلے میں پُررونق محافل کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر علماء نے ظہور ولی عصر (عج) کے حوالے سے ملت کی ذمہ داریوں اور آمادگی کے فلسفے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب حضرت مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ) ظہور کریں گے تو زمین نور الٰہی سے روشن ہو جائے گی، اور حضرت امام مہدی ؑکے قدموں کے نیچے تیزی سے آگے بڑھے گی، آپ تیزی سے راستہ طے کریں گے اور آپ وہ ہیں کہ جس کا سایہ نہ ہو گا۔

علماء نے آخر میں حاضرین کو اس دن کی مبارک باد دیتے ہوئے دعائیں کی کہ خداوند کریم ہمارے اعمال قبول کرے اور امامؑ کے ظہور میں تعجیل فرمائے۔

عبد الله بن عمر روایت کرتا ہے کہ میں نے سنا حضرت امام حسین علیہ السلام فرما رہے تھے
’’اگر دنیا کی عمر میں ایک دن باقی رہ جائے تو الله تعالی اس دن کو اتنا طولانی کرے گا یہاں تک کہ میری نسل سے ایک شخص قیام کرے گا اور زمین کو عدل و انصاف سے پر کرے گا جس طرح سے (اس وقت) دنیا ظلم و ستم سے پر ہوگی‘‘

حضرت امام جعفر صادق (ع) فرماتے ہیں کہ خدا اس بندے پر رحمت کرے جو ہماری محبت کے ذریعے لوگوں کو ہمارے قریب لاتا ہے۔

‎غیبت کے زمانے میں امامِ زمانہ (عج) کو ماننے والوں پر فرض ہے کہ وہ امامِ زمانہ (عج) کو لوگوں میں محبوب بنائیں۔

‎‎ امامِ زمانہ (عج) سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے کردار و عمل کو ان کے حکم کے مطابق ایسا بنا لیں کہ دنیا کو یہ جاننے میں دلچسپی پیدا ہو جائے کہ ہم لوگ کس عظیم ہستی کے پیروکار ہیں ۔

شیعہ نیوز نیٹ ورک جشن آغاز امامت حضرت امام زمان(عج) کے پر مسرت موقع پر اپنے تمام قارئین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button