اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عید میلادالنبی امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے، سبطین سبزواری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی کی تقریبات میں شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی اور علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق ہفتہ وحدت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

علامہ سبطین سبزواری نے بتایا کہ ہم نے عید میلادالنبی کے جلوس نکالے، برادران اہل سنت کی طرف سے نکالے گئے جلوسوں میں بھی شرکت کی اور ان جلوسوں کا استقبال کرکے اتحاد امت کا عملی ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عید میلادالنبی امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے، کسی ایک مسلک کی اجارہ داری نہیں۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماننے والے والے سب میلاد مصطفی مناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح محرم الحرام صرف اہل تشیع کی طرف سے منانے کی بات غلط ہے، اسی طرح عید میلادالنبی صرف اہل سنت کی طرف سے منانے کا دعویٰ بھی درست نہیں، تمام مکاتبِ فکر عیدمیلادالنبی مناتے ہیں، ان کا انداز مختلف ہو سکتا ہے۔

انہوں نے عید میلاد النبی کے پر امن پروگراموں کے انعقاد پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ وحدت 17 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button