پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عید میلاد النبی کے جلوسوں کا ملت جعفریہ کی جانب سے شاندار استقبال

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) 12 ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کےشرکائے جلوس کا ملت جعفریہ پاکستان نے ملک بھرمیں شاندار استقبال کیا ۔ جلوسوں کے شرکاء پر پھولوں کی بارش اور سبیلیں لگا کر عاشقان رسولؐ کی ٹھنڈے ، گرم مشروبات اور لذیزپکوانوں سے تواضع بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، گلگت ،کوئٹہ،ملتان، مظفرآباد سمیت سجاول ، حیدرآباد، شکارپور، جیکب آباد، خیرپور، سکھر، لیہ، علی پور، چنیوٹ، فیصل آباد اور ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اوردیہاتوں میں نکالے جانے والے جلوس ہائے میلادالنبیؐ کے شرکاء کا شیعہ ملی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماء کونسل ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ آرگنائزیشن سمیت ملک کی مختلف ماتمی انجمنوں اورمساجدوامام بارگاہوں کی ٹرسٹوں کی جانب سے جلوس میلاد النبی ؐ کی گذرگاہوںپر استقبالیہ کیمپس لگائے گئے جبکہ سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں پیغمبر اعظم ﷺمرکز وحدت مسلمین کانفرنس‘‘ میں تمام مذہبی جماعتیں شرکت کریں گی’’

شیعہ تنظیمات کی جانب سے اپنے اہل سنت عاشقان رسول ؐ بھائیوں کی ٹھنڈے ، گرم مشروبات اور لذیزپکوانوںسے دل کھول کر خاطرمدارت کی گئی۔ جبکہ مختلف شہروں میں شیعہ علماء و اکابرین کے وفود نے اہل سنت کی جانب سے نکالے گئے جلوس ہائے میلاد النبیؐ میں بھرپور شرکت بھی کی گئی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شیعہ سنی امت رسول ؐ اور جسد واحد ہیں، نبی کریم ؐ کی ذات اقدس تمام مکاتب اسلامی کےدرمیان نقطہ وحدت ہے ۔ رسول اکرمؐ کی سیرت کی پیروی کرکے ہم موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا باآسانی مقابلہ کرسکتے ہیں۔ خاتم النبیین ؐ کی میلاد کا جشن شیعہ سنی مل کر مناتے ہیں جیسے ان کے نواسے امام حسینؑ کا غم مناتے ہیں۔

اہل سنت علماء واکابرین نے شیعہ علماء واکابرین، تنظیمات اور اداروں کی جانب سے جلوس ہائے میلاد النبیؐ کا شاندار استقبال کرنے تشکر اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button