پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عید میلاد النبیؐ پر فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ سرور کائنات رحمت للعالمینؐ کی ذات اقدس ہی مسلم امہ کے درمیان مرکزی وحدت ہے، عید میلادالنبیؐ کے جلوسوں میں جس اتحاد و یگانگت کے ساتھ شیعہ سنی عوام شریک ہوئے، اس سے بخوبی اس بات کا انداز لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی یک جان اور متحد ہیں، نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والوں کا دونوں مکتب سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں بنو امیہ کےپالتو کتوں کی جانب سے عید میلاد النبیؐ کی جلوسوں پر بھی حملے شروع

علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاول کے ان بابرکت ایام میں عملی وحدت کا مظاہرہ دیکھنے آیا۔عملی وحدت کا مظاہرہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں، دہشت گرد دراصل ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کے حکمران اور سیاست دان اگر رسول کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں تو ملک کو درپیش مشکلات اور دہشت گردی جیسے عفریت سے مکمل چھٹکارہ دلایا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button