لاہور، عید پر کھالیں جمع کرنیوالے کالعدم تکفیری جماعتوں کے 34 ملزمان گرفتار
چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کو ہی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہے۔
شیعہ نیوز : عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنیوالی کالعدم تکفیری تنظیموں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں اکھٹی کرنے والے 34 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق غیر قانونی طور پر کھالیں اکھٹی کرنے پر 29 مقدمات درج کیے گئے، چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کو ہی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم وفد کی بہشت زینب (س) میں مزار شہداء پر حاضری
ادھر پولیس آپریشنز ونگ کی رہائشی آبادیوں میں سری پائے بنانے والوں کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ سری پائے بھوننے والے 32 ملزمان کو گرفتار کرکے 25 مقدمات درج کئے گئے ہیں، عید کے ایام میں شاہراؤں، گلیوں اور چوراہوں میں سری پائے بھوننے پر پابندی ہے، عید کے روز ہوائی فائرنگ کرنے پر 3 مقدمات درج 5 ملزمان گرفتار کئے گئے، ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف 23 مقدمات درج جبکہ 27 ملزمان گرفتار کئے گئے۔