پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عیدالاضحیٰ برکتوں بھرا یوم، عظیم قربانی، ایثار، اخلاص اور محبت کا تہوار ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر اپنے تمام ہم وطنوں اور اہلِ اسلام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا دن سارے عالم اسلام کے لئے متبرک اور سعادتوں بھرا دن ہے، برکتوں بھرا یہ یوم عظیم قربانی، ایثار، اخلاص اور محبت کا تہوار ہے، عید قربان ایام حج میں تعظیم اسلام کی نمایاں ترین نشانی ہے، یہ ایسی عید ہے جس میں تمام مسلمان عبودیت اور بندگی کے سایہ میں فرمان خداوند متعال کی اطاعت کرتے ہیں، قرب خداوندی کا تقاضا اور ہمارا اخلاقی و دینی فریضہ ہے کہ ہم محروم و ضرورت مند طبقات کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹیں، بالخصوص ملک وملت کے شہداء کو خصوصی طور پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور انکے خانوادہ کے ساتھ اپنی خوشیاں شیئر کریں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عید الاضحیٰ اطاعت خداوندی اور تسلیم ورضا کی بے مثال یادگار ہے، جسے مسلمین جہان ہر سال مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہیں، اس قربانی کی اہمیت اور کیا ہوگی کہ جس کی وسعت میں ہر سال زیادہ اضافہ ہو رہا ہے، ہمیں اس لازوال قربانی کے پیش نظر تمام شعبہ ہائے زندگی میں ایثار کے جذبے کو فروغ دینا چاہیئے، اس عظیم الشان دن کے صدقے میں دعاگو ہیں کہ خداوند متعال ہم سب کو حقیقی معنوں میں اپنے رب العالمین کو راضی کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہم سب مسلمانوں کو حقیقی خوشیوں سے ہمکنار فرمائے اور راہ خدا میں سب کی قربانیوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے، ہمارے وطن عزیز پاکستان کو ترقی واستحکام عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button