پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پاکستان بھر میں جشن عید زہراء انتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیا
شیعہ نیوز:دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی جشن تاج پوشی امام مہدی آخر الزمان ؑ مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔
9 ربیع الاول کا دن تمام شیعیان حیدرکرارؑ جشن عید زہرا ؑ اور جشن تاج پوشی امام مہدی آخر الزمان ؑ کے طور پر مناتے ہیں۔
آج کے روز قاتلان امام حسین ؑ کے سر امیر مختار ثقفی کی جانب سے امام زین العابدین ؑ کی بارگاہ میں پیش کیئے گئے
اور انہوں نے اس پر مسرت کا اظہار کیا یہ روزبارہویں امام حضرت مہدی آخر الزمان ؑ کی ولایت وامامت کے آغاز سے بھی منسوب ہے۔