مشرق وسطی

ایلات بندرگاہ اور بن گوریان ایئرپورٹ کو معطل کردیا گیا، البخیتی کا دعویٰ

شیعہ نیوز: یمنی رہنما محمد البخیتی نے صہیونی بندرگاہ ایلات اور بن گوریان ائیرپورٹ پر میزائل حملہ کرکے سرگرمیاں معطل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں پچھلے چند ماہ کے دوران صہیونی جہازوں، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو مسلسل نشانہ بنایا ہے۔

انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم نے اپنے حملوں کے ذریعے ایلات بندر کو بند کردیا ہے اور بن گوریان ایئرپورٹ کا فضائی محاصرہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے مظلوم باشندے محاصرے اور انسانی المیے کا شکار ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے صہیونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو انصاراللہ کے حملوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

البخیتی نے انصاراللہ کی عسکری صلاحیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس صہیونی حکومت کے خلاف حملے تیز کرنے کے لیے کئی آپشنز موجود ہیں، اور ہمارے گودام ان ہتھیاروں سے بھرے ہوئے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کارروائیوں کا مقصد حماس کے موقف کو مضبوط بنانا ہے تاکہ اسرائیل کے ساتھ ہونے والی کسی بھی ممکنہ بات چیت میں ان کا پلڑا بھاری ہو۔ ہم صہیونی فوجی ردعمل کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button