مشرق وسطی

السیسی کا مصری ماہی گیروں کو رہا کرنے پر انصار اللہ سے اظہار تشکر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کے 32 ماہی گیروں کو آزاد کرنے پر یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صدر السیسی نے کہا کہ میں مصری مچھیروں کی آزادی کے سلسلے میں کافی تلاش و کوشش کی اور ہم مصری مچھیروں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئے۔

صدر السیسی نے کہا کہ مصری مچھیروں کی رہائی میں یمنی تنظیم انصار اللہ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مصری ذرائع کے مطابق یمنی تنظیم انصار اللہ نے مصر کے 32 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا تھا جنھیں مذاکرات کے بعد انھوں نے آزاد کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button