دنیا

انتخاب میں جوبائیڈن سے ہار گیا تو ملک چھوڑ جاؤں گا، صدر ٹرمپ

شیعہ نیوز: امریکہ کے صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان آخری مباحثہ کل ہو گا۔

صدر ٹرمپ کہتے ہیں امیدواروں کی آواز بند کرنے کا آپشن غیر منصفانہ ہے انہوں نے میزبان کو متعصب قرار دیدیا۔

دوسری جانب ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کی حمایت میں سابق صدر اوباما نے دھواں دھار خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے صدر ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر انتخاب میں جوبائیڈن سے ہار گیا تو ملک چھوڑ جاؤں گا۔

جارجیا میں اپنے حامیوں سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا مقابلہ امریکی صدارتی انتخاب کے بدترین امیدوار جوبائیڈن سے ہے، مجھے اگر جوبائیڈن سے شکست ہوئی تو بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا اور میں شاید امریکہ چھوڑ جاؤں گا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں 3نومبر کو صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہو گی، امریکہ میں صدر کا انتخاب براہ راست عام ووٹر نہیں کرتے بلکہ یہ کام الیکٹورل کالج کا ہے۔ امریکہ کا صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 یا اس سے زیادہ الیکٹرز کی حمایت درکار ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button