
اہم پاکستانی خبریں
ملک میں انتخابات ہونے والے ہیں، کارکن تیاری کریں، آصف زرداری
شیعہ نیوز:پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات ہونے والے ہیں، کارکن تیاری کریں۔ الیکشن آرہے ہیں، دشمنوں کو بتائیں گے یہ شہیدوں کی پارٹی ہے۔ ٹنڈوالہ یار میں کارکنوں سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن آرہے ہیں، دشمنوں کو بتائیں گے یہ شہیدوں کی پارٹی ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر میں کامیاب ہوگی۔ آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مجھ پر الزام لگائے جاتے ہیں کہ ہم نے کوئی کام نہیں کیے، الیکشن میں مخالفین کو بدترین شکست دیں گے۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین کیا ہے۔