اہم پاکستانی خبریں

انتخابات سے ثابت ہوگیا یہ فرسودہ نظام عوامی امنگوں کا ترجمان نہیں، خرم نواز گنڈاپور

شیعہ نیوز: پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا پوسٹ الیکشن اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدات سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کی۔ اجلاس میں سی ای سی کے ممبران اور قومی و صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ حالیہ انتخابات سے ثابت ہو گیا کہ یہ فرسودہ نظام عوامی امنگوں کا ترجمان نہیں، متناسب نمائندگی کے نظام سے ہی تبدیلی آئے گی، مقروض پاکستان اشرافیہ کے مفادات کے محافظ پارلیمانی نظام کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام جمہوریت نے ووٹرز اور نمائندے دونوں کو کرپشن کے راستے پر ڈال دیا ہے، کوئی بھی نمائندہ اس نظام میں کروڑوں روپے خرچ کئے بغیر انتخابی مہم نہیں چلا سکتا، ووٹر، گاڑیاں اور راشن مانگتا ہے، اس نظام نے جماعتوں کی بجائے افراد کو فرعون بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوری نظام نے25 کروڑ عوام کو ہاتھ پاؤں باندھ کر آئی ایم ایف کے آگے ڈال دیا ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اس نظام میں صرف چوکیدار بدلتے ہیں کرپٹ نظام اپنی جگہ قائم ہے۔ عوام دشمن نظام نے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ اس نظام میں ریاست کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ یہ وقت سیاست نہیں ریاست بچانے کا ہے۔ یہ فرسودہ نظام کبھی بھی پاکستانیوں کو متحد اور ملک کو مستحکم نہیں ہونے دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button