دنیا

ایلون مسک نے ٹرمپ انتطامیہ کو خیرباد کہہ دیا

اپنے ایک بیان میں دنیا کے امیر ترین شخص کا کہنا تھا کہ حکومت کے خصوصی ملازم کی حیثیت سے میرا ٹائم ختم ہوگیا، صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے موقع دیا کہ بے کار اخراجات کم کروں

شیعہ نیوز: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ انتطامیہ کو خیرباد کہہ دیا، ارب پتی ایلون مسک امریکی صدر کے مشیر تھے۔ ایلون مسک نے ایک ہی روز پہلے صدر ٹرمپ کے بڑے خوبصورت بل پر عدم اطیمنان کا اظہار کیا تھا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں کی کوششوں کے سبب ایلون مسک شدید تنقید کی زد میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے خلاف ہمارے حملوں میں اضافہ ہوگا، یمنی عہدیدار

اپنے بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ حکومت کے خصوصی ملازم کی حیثیت سے میرا ٹائم ختم ہوگیا، صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے موقع دیا کہ بے کار اخراجات کم کروں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی استعداد کار بڑھانے کا مشن وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے بھی ایلون مسک کے ٹرمپ انتظامیہ چھوڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button