مشرق وسطی
اماراتی خیانت کا سلسلہ جاری، اسرائیلیوں کےلیے سیاحتی ویزا دینےکا اعلان
شیعہ نیوز: اسرائیلی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزا دینے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ائیرلائنز ،ٹریول اور ٹورازم دفاتر کے ذریعے سیاحتی ویزا دینے کااعلان کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات آنےوالوں کو ویزا آن آرائیول کی سہولت ہوگی۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان حالیہ معاہدے کو مضبوط بنانے کی کڑی قرار دیا جارہا ہے۔
مصر اور اردن کے بعد متحدہ عرب امارات تیسرا عرب ملک تھا جس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول کی سطح پر لانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعدبحرین اور سوڈان نے بھی اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔