
مشرق وسطی
یمن کے مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے پر تاکید
شیعہ نیوز:یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہانس گرینڈبرگ نے مسقط میں عمان کے وزیرخارجہ حمد البوسعیدی سے ملاقات کی – اس ملاقات میں فریقین نے یمن کے قیام امن کی کوششوں اور قیام امن کے تعلق سے یمنی عوام کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا – دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کا مسئلہ سیاسی طریقے سے ہی حل ہوگا اور کوئی بھی حل ایسا ہو جس میں سبھی یمنی گروہوں کی مشارکت ہو۔
اقوام متحدہ کے نمائندے کا دورہ مسقط ایک ایسے وقت انجام پایا ہے جب دو روز قبل ہی عمان کا ایک وفد یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے عہدیداروں سے بات چیت کے لئے صنعا پہنچا ہے ۔
واضح رہے کہ عمان نے جنگ یمن کو سیاسی طریقے سے ختم کرانے کے لئے اب تک بہت زیادہ کوششیں کی ہیں۔