مشرق وسطی
صیہونی جنگی قیدیوں کے تبادلے پر زور، حماس کے رکن محمد نزال
شیعہ نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جنگی قیدیوں کو یونہی رہا نہیں کیا جائے گا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن محمد نزال نے کہا ہے کہ صیہونی جنگی قیدیوں کو مفت میں رہا نہیں کیا جائے گا بلکہ فلسطینی قیدیوں سے ان کا تبادلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری غزہ میں ناقابل تصور قتل عام روکنے کے لیے حرکت میں آئے
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے بارے میں بالواسطہ مذاکرات پیر سے شروع ہوگئے ہیں مگر ابھی نتیجے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
حماس کے رہنما محمد نزال نے الشفا اسپتال پر غاصب صیہونی فوج کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے فلسطینی جنگجوؤں کی موجودگی کے بہانے اسپتال پر حملہ کیا لیکن وہ اسپتال میں ان کی موجودگی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے۔