مشرق وسطی

دشمن، فسادات سے خوش نہ ہوں/انقلاب مستحکم رہے گا

شیعہ نیوز:ایرانی پارلمنٹ کے جوڈیشل اور لیگ کمیشن کے چیئرمین حجۃ الاسلام موسیٰ غضنفرآبادی نے مہر کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ پارلیمانی یقینی طور پر مہسا امینی کیس سے جڑے ہوئے حکام کو بلا کر کے اس مسئلے کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو مرحومہ مہسا امینی کے خاندان کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ ان کے سامنے شواہد و دستاویزات پیش کی جائیں اور ان کی موجودگی میں اس کیس جائزہ لیا جائے۔

پارلمانی کمیشن کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ یقینی طور پر اس معاملے کو واضح کر کے حقائق سامنے لائے جائیں گے تاہم لیکن کسی بھی شخص کی طرف سے اس واقعے کے بارے میں کیے جانے والے تبصرے جلد بازی پر مبنی ہیں اور درست نہیں ہیں، یہ معاشرے میں اشتعال پیدا کرتے ہیں اور ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد بازی اور ہنگامہ آرائی انتشار کا باعث بنتی ہے۔ ہم سب کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جبکہ کسی معاملے کو جذباتی انداز میں اور اور امن و امان خراب کر کے آگے نہیں بڑھانا چاہئے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم پولیس کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ بعض جرائم کے مقابلے میں ضروری موقف اختیار کرے اور ان سے نمٹا جائے جبکہ معاشرے میں رونما ہونے والے بعض دیگر جرائم کے خلاف کارروائی نہ کرے۔ ہم پولیس کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ بغیر حجاب کے لوگوں کے ساتھ قانون سے پیش نہ آئے اور اس معاملے میں مداخلت نہ کرے۔ پولیس کی ڈیوٹیز اور فرائض کا انجام پانا ضروری ہے۔ پولیس کو تمام مجرموں سے سنجیدگی سے نمٹنا چاہیے۔ ہمیں پولیس کا ساتھ دینا چاہیے جو چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کرتی ہے۔

غضنفرآبادی نے مزید کہا کہ جو لوگ آج عوام کو مشتعل کر رہے ہیں، کئی بار ثابت ہو چکا ہے کہ انہیں اس ملک کی سلامتی اور آزادی کی کوئی پرواہ نہیں۔ ملک کی پرواہ کرنے والی یہی پولیس فورس ہے جو ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہے۔ بدامنی قابل مذمت ہے اور جو بھی امن و امان میں خلل ڈالے گا ملک کو نقصان پہنچائے گا۔

عدالتی اور قانونی امور کے پارلمانی کمیشن کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال بہت اچھی ہے اور اس نے دشمن کو مایوس کیا ہوا ہے۔ وہ دباؤ میں ہیں اور ان بد امنیوں اور جلاو گھیراو سے اپنا دل بہلانا چاہتے ہیں۔ بد امنی اور خلفشار ملکی معیشت اور حتیٰ کہ مذاکرات کو بھی نقصان پہنچائے گا اور دشمن کو گستاخ اور پر امید بنا دے گا۔

ایرانی کی پارلمنٹ میں بم شہر کے عوامی نمائندے نے کہا کہ ہماری عوام نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ انقلاب کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ باہر کے لوگ کچھ فریب خوردہ اور کرائے کے لوگوں کے ان کاموں اور افراتفری پھیلانے سے خوش نہ ہوں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ غیر ملکی انہیں پیسے دیتے ہیں اور دھوکہ دیتے ہیں۔ ممکن ہے کہ کچھ لوگ جذباتی ماحول سے متاثر ہوئے ہوں تاہم وہ یقیناً جلد ہی اپنی صفوں کو فسادیوں، اوباشوں اور غنڈوں سے الگ کر لیں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسلام اور انقلاب کے دشمنوں، شہنشاہیت پسندوں اور منافقین نے انقلاب کے ابتدائی دنوں سے ہی کہا شروع کردیا تھا کہ یہ انقلاب پائیدار نہیں ہے تاہم شہداء کے خون کی بدولت اسلامی انقلاب مستحکم اور مضبوط ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ مر جائیں گے اور سانپوں اور بچھووں کی خوراک بن جائیں گے لیکن انقلاب پوری قوت و اقتدار کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button