پاکستانی شیعہ خبریں

ملک دشمن پی ٹی ایم کالعدم سپاہ صحابہ گٹھ جوڑ بے نقاب

شیعہ نیوز: ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ اور بھارتی پشت پناہی میں چلنے والی پی ٹی ایم گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، جنوبی وزیرستان سے کالعدم سپاہ صحابہ و پی ٹی ایم کا دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شکائی میں پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا دیا۔

کارروائی کے دوران پی ٹی ایم کے فعال کارکن اور کالعدم سپاہ صحابہ کے علاقائی ذمہ دارجمشید ولد غنی خان کوبارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔دہشتگرد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلیئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور پی ٹی ایم ملک میںمختلف بہانوں سے بد امنی اور فرقہ واریت پھیلانے میں ملوث ہیں جبکہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے پی ٹی ایم کو بھارت اور افغانستان کی جانب سے فنڈنگ کے انکشافات بھی سامنے لائے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button