
انجینئر حمید حسین کا قومی اسمبلی میں پاراچنار میں جاری بدامنی کے خلاف مسلسل احتجاج جاری
حکومتی و سکیورٹی اداروں کے کلئیرنس آپریشن کے دعوے بھی غلط ثابت ہو چکے ہیں کیونکہ جن علاقوں میں کلئیرنس آپریشن کر کے دہشتگردوں سے پاک کرنے کے دعوے کئے گئے تھے انہیں علاقوں میں گزشتہ روز بھی سکیورٹی اداروں کے حصار میں پاراچنار جانے والے حکومتی امدای قافلے پر دوبارہ ان تکفیری دہشتگردوں نے حملہ کر کے لوٹ لیا ہے
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر حمید حسین کا پاراچنار میں جاری بدامنی، عوامی راستوں کی بندش، غذائی قلت اور ضلع کرم میں حکومتی رٹ قائم نہ ہونے پر احتجاج مسلسل جاری، انجینئیر حمید حسین نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران چار ماہ گزر جانے کے باوجود پاراچنار کے لوگوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، عوامی راستوں کی بندش، اشیاء ضروریہ کی قلت اور علاقے میں پائیدار امن کی بحالی نہ ہونے کے خلاف ایک بار پھر صدائے احتجاج بلند کی ہے۔
انجینئیر حمید حسین کا کہنا تھا کہ آئین کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 15 کی رو سے روڈ کو بحال نہ کرنا آئین کی پامالی کے مترادف ہے، لہذا حکومت اور ادارے اپنا آئینی فرض پورا کریں اور ضلع کرم کو شرپسندوں اور دہشتگردوں سے مکمل طور پر پاک کریں جو آئے روز اہل علاقہ پر حملہ آور ہوتے ہیں، انہیں قتل کرتے ہیں، انکے امدادی قافلوں کو لوٹتے ہیں اسکے علاوہ حکوتی و سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر بھی حملہ آرو ہوتے ہیں، انہیں تکفیری دہشتگردوں نے پچھلے چار ماہ سے اپر کرم بالخصوص پاراچنار کے علاقے کا زمینی راستہ و اشیاء ضروریہ کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالی ہوئی ہے اور ایسا تاثر جا رہا ہے کہ یہ مٹھی بھر دہشتگرد ریاست سے زیادہ طاقت ور ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بگن، کانوائے پر تکفیری وہابی دہشتگرد حملے میں زخمیوں کی فہرست جاری
حکومت اور سکیورٹی ادارے ان مٹھی بھر دہشتگردوں کو قابو کرنے اور علاقے میں امن و امان کو قائم کرنے میں مکمکل ناکام نظر آتے ہیں، حکومتی و سکیورٹی اداروں کے کلئیرنس آپریشن کے دعوے بھی غلط ثابت ہو چکے ہیں کیونکہ جن علاقوں میں کلئیرنس آپریشن کر کے دہشتگردوں سے پاک کرنے کے دعوے کئے گئے تھے انہیں علاقوں میں گزشتہ روز بھی سکیورٹی اداروں کے حصار میں پاراچنار جانے والے حکومتی امدای قافلے پر دوبارہ ان تکفیری دہشتگردوں نے حملہ کر کے لوٹ لیا ہے۔
حکومت اور سکیورٹی ادارے اپنا آئینی و قانونی فرض نبھائیں ضلع کرم کو ان تکفیری دہشتگردوں سے پاک کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ملک دشمن اور امن دشمن قوتوں کے خلاف فیصلہ کن اور سخت آپریشن کر کے انکی کمر توڑ دیں اور کمین گاہوں کو تباہ کر دیں تاکہ علاقے میں مکمل امن و امان بحال ہو سکے۔