فرزند رسول ؐ امام مہدیؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی اور اہل سنت کی خاموشی پر انجینئر محمد علی مرزا پھٹ پڑے
لہذٰا جو بابو میں کھڑے ہیں یہ مغذوب الیھم ہیں انہیں توفیق ملنی ہی نہیں ہے
شیعہ نیوز: گلگت بلتستان کے ضلع استور میں کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ملا عبدالزراق کی جانب سے فرزند پیغمبر اکرم (ص) بارہویں امام حضرت مہدی علیہ السلام کی شان اقدس میں بدترین گستاخی پر نامور اہل سنت اسکالر انجینئر محمدعلی مرزا نے بھی کھل کر مذمت کرڈالی۔
اپنے ایک تازہ بیان میں جوکہ سوشل میڈیا پر بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہوچکا ہے میں انجینئر محمد علی مرزا نے کہا ہے کہ ایک گستاخ نے امام مہدیؑ کو ننگی گالیاں دیں(نعوذباللہ)،تاریخ میں کبھی کسی مذہبی شخصیت کے ساتھ یہ کچھ نہیں ہوا،لوگوں نے جھوٹا کذاب کہہ دیاکسی پر زیادہ سے زیادہ لعنت کردی لیکن یہ ماں بہن کی گالیاں نام لیکر یہ کبھی نہیں ہواتھا، کوئی بریلوی ، دیوبندی ، اہل حدیث عالم دین آپ کو نظر آیا جو امام مہدیؑ کے دفاع کیلئے سامنے آیا ہو۔ کسی نے بیان دیا ہو،علیحدگی میں جب انہیں کہو تو کہتے ہیں کہ نہیں جی ہماری پبلک ہمارےخلاف ہوجائے گی، یہ ہے تو گستاخی لیکن ہم صرف اپنے حصے کی گستاخیوں پر بولتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں بلکہ منظم دہشتگردی ہے، سید احمد اقبال رضوی
مجھے بتائیں کہ اگر حضرت ابوبکر کی شان میں اس طرح کی کوئی گستاخی پاکستان نہیں اگر ایران میں ہوئی ہوتی تو ادھر ان جماعتوں نے پورا ملک بند کردینا تھا۔ بتائیں کیا ایسا نہیں ہونا تھا؟ اس کا مطلب ہے کہ یہ دونمبر لوگ ہیںبےایمان لوگ ہیں ، ویسے تقریروں میں ہم صحابہ کے دفاع کیلئے، اہل بیتؑ کے دفاع کیلئےحسن ؑ و حسین ؑ کے دفاع کیلئے نکلیں گے لیکن اصل میں یہ بنو امیہ کے بندر ہیں اور یہ ناسمجھا جائے کہ یہ خودنہیں دفاع کررہے بلکہ یہ ایسے ملعون ہیںان پر لعنت ہے یہ کبھی اہل بیتؑ کا دفاع کرہی نہیں سکتے کیوں کہ اللہ نےان پر لعنت ڈال دی ہے،اہل بیت کا دفاع تو وہ کرے گا جو غدیر خم پر کھڑا ہے ، اہل بیت کا دفاع وہ کرے گا جو حجتہ الوداع پر کھڑا ہے جو قرآن و اہل بیتؑ پر کھڑا ہے ،لہذٰا جو بابو میں کھڑے ہیں یہ مغذوب الیھم ہیں انہیں توفیق ملنی ہی نہیں ہے ۔