پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ کے قریبی ساتھی انجینئر سید ممتاز حسین رضوی کو بلاجواز 14 برس قید سنادی گئی

انجینئر سید ممتاز حسین رضوی کے خاندانی ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی تھی اور آج لوئر کورٹ نے سزا سنادی ہے، اس ظالمانہ فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گےاور فیصلہ واپس کروائیں گے

شیعہ نیوز : ریاستی اداروں کا ایک اور ظالمانہ اقدام، عزیز و شاگرد سفیر انقلاب شہیدڈاکٹر محمد علی نقویؒ سرمایہ ملت، جو گمنام رہنے کو ترجیح دیتے ہیں، ایسے لوگ جنہوں نے ہجرت سے زیادہ ظلم کے سامنے کھڑے رہنے کو سعادت سمجھا، ایسے کئی مواقعوں کو ٹھکرایا جس سے آسانی سے کسی دوسرے ملک جاکر بہترین زندگی گزار سکتے تھے، انجینئر سید ممتاز حسین رضوی کو آج ریاست پاکستان نے ایک جھوٹے الزام میں 14 سال کی قید سنا دی۔

ذرائع کے مطابق انجینئر سید ممتاز حسین رضوی جوکہ پہلے بھی دو تین مرتبہ جبری طور پر طویل گمشدگی کا شکار رہے ہیں چند ماہ قبل ہی بازیاب ہوئے تھے، آج سرگودھا کی سیشن عدالت نے بعد از ضمانت کیس کی سماعت کے دوران انہیں 14 برس قید کی سزا سنا دی ہے ۔

انجینئر سید ممتاز حسین رضوی کے خاندانی ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی تھی اور آج لوئر کورٹ نے سزا سنادی ہے، اس ظالمانہ فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گےاور فیصلہ واپس کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات سے بلوچستان مسئلے کا حل نکالا جائے، کاظم میثم

واضح رہے کہ انجینئر ممتازحسین رضوی فلاحی وسماجی خدمات میں بھی سرگرم رہتے ہیں،سندھ اور بلوچستان کے دوردراز پسماندہ علاقوں میں تبلیغی امور بھی انجام دیتے ہیں، ان پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور بارودی مواد برآمد کیئے جانے کا جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے۔

انجینئر ممتازرضوی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں تاریخ تشیع میں ایک اور سیاہ دن، لیکن ان اسیران اور لا پتہ افراد کی بازیابی کے جدو جہد جاری رکھنی ہے۔ایک مٹھی بھر امریکہ کی کاسہ لیس انتظامیہ جس کی عوام میں کوئی جڑیں نہیں اور انشاءاللہ ان پر عذاب بھی آئے گا۔ان کی خاطر ہم نہ خدا سے شاکی ہیں نہ پاکستان سے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button