دنیا

اردگان حکومت عوامی احتجاج سے خوف زدہ، اجتماعات پر پابندی لگا دی!

شیعہ نیوز:عوامی احتجاج سے خوف زدہ اردگان حکومت نے ازمیر اور انقرہ میں پانچ دنوں کے لیے اجتماعات اور جلوسوں پر پابندی عائد کر دی۔

رپورٹ کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوان کے سیاسی حریف اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد اردگان حکومت کے خلاف زبردست عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ جان لے! کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، رہبر معظم انقلاب

ملک بھر میں حالات کشیدہ ہیں اور اردگان حکومت کے خلاف عوامی غم و غصے میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عوامی احتجاج سے خوف زدہ حکومت نے ازمیر اور انقرہ میں پانچ دنوں کے لیے اجتماعات اور جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مظاہرین امام اوغلو کی گرفتاری کو عدالتی کاروائی کے بجائے اسے حکومت کی طرف سے حریفوں کے خلاف "سیاسی کارروائی” اور "ترک آئین کے خلاف بغاوت” سمجھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button