اسلامی تحریکیںمشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

تمام صیہونی یورپ و امریکہ واپس لوٹ جائیں، جنرل اسماعیل قاآنی کا انتباہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نےمقبوضہ فلسطین میں موجود تمام صیہونیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد سے جلد یورپ اور امریکہ میں اپنے علاقوں کی طرف پلٹ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ 12 روزہ جنگ میں ہم نے مشاہدہ کیا کہ کس طرح غزہ نے 15 سالوں سے سخت محاصرے کے باوجود شجاعانہ طریقے سے پوری سرزمین فلسطین کا دفاع کیا۔

جنرل قاآنی نے کہا کہ فلسطینی مقاومت نے جنگ کے پہلے ہی دن سے ایسا حملہ کیا کہ صیہونیوں نے ثالثوں سے کے ذریعے فلسطینی مقاومت سے جنگ بندی کی بھیک مانگنی شروع کردی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں حماس کے جدید ترین ہتھیاروں کی رونمائی

انہوں نے کہا کہ جو لوگ مقاومت کو جانتے ہیں، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ زمانہ گزرگیا جب صیہونی رژیم معصوم فلسطینیوں کو اپنی گولیوں اور اسلحے سے قتل کرنے کی خواہش رکھتی تھیں۔اس جنگ میں غزہ سے اسرائیل پر فائر ہونے والے ہزاروں راکٹ خود فلسطینیوں کی جانب سےفلسطین میں بنائے گئے تھے۔

جنرل قاآنی نے کہا کہ فلسطینی و عالمی مقاومت نے فلسطینی بچوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ فلسطین کی مکمل سرزمین کا انتظام سنبھالنے کی تیاری کریں۔

جنرل قاآنی نے کہا کہ 12 روزہ جنگ کا پیغام ہے کہ اب فلسطینی اپنی مکمل سرزمین کے انتظامات سنبھالنے اور صیہونی اس سرزمین کو چھوڑنے کے بارے میں سوچنا شروع کردیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button