اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسٹیبلشمنٹ حکومت کی مکمل سپورٹ کر رہی ہے، طارق فضل چودھری

اسٹیبلشمنٹ کسی کی رشتہ دار نہیں ہوتی، اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان کو چلانا ہے، اسٹیبلشمنٹ کی شہباز شریف کو بھی بھر پور سپورٹ حاصل ہے

شیعہ نیوز: رہنماء مسلم لیگ نون طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان کو چلانا ہے، اسٹیبلشمنٹ حکومت کو مکمل سپورٹ کر رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں، حکومت کو کسی اور سے خطرہ نہیں، حکومت کو اگر خطرہ ہے تو اپنے آپ سے ہے، حکومت کے پاس سوائے ڈیلیور کرنے کے کوئی راستہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لئے قومی سلامتی کارڈ کھیلتا ہے، چین

انہوں نے کہا کہ معاشی اعشاریے اچھے آ رہے ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہو گا۔ اسٹیبلشمنٹ کسی کی رشتہ دار نہیں ہوتی، اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان کو چلانا ہے جو حکومت کو فل سپورٹ کر رہی ہے۔ پاکستان کو سکیورٹی، معاشی، آئی ایم ایف سمیت سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی شہباز شریف کو بھی بھر پور سپورٹ حاصل ہے، شہباز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں، غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button