
دنیا میں خونریزی کے بانی یورپ اور امریکہ ہیں، روسی وزیر خارجہ
روسی وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ روس کے بارے میں یورپ کا رویہ جارحانہ ہے کہا کہ دوسری عالمی جنگ سے پہلے اور بعد میں بھی، دنیا میں ہونے والی جنگوں کے اصلی عامل یورپ اور امریکہ رہے ہيں
شیعہ نیوز: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبر رساں ایجنسی تاس کو انٹرویو دیتے ہوئے ماسکو کے سلسلےمیں یورپی ممالک کے مؤقف کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ یورپ ایک بار پھر روس کے خلاف اپنے معاندانہ رویے کا مظاہرہ کر رہا ہے، لیکن ماضی میں عالمی سطح پر رونما ہونے والے تمام المیے، یورپ کے جارحانہ اقدامات سے شروع ہوئے۔
لاوروف نے کہا کہ اب ہم اپنے ملک کے خلاف یورپی دشمنی کی ایک اور لہر دیکھ رہے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے یاد دہانی کرائی کہ تمام عالمی المیے جیسے نپولین کی جنگیں اور پہلی جنگ عظیم اور دوسری جنگ عظیم کا آغاز یورپ کے جارحانہ اقدامات سے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ: صیہونی فوج کا ہولناک قتل عام الشجاعیہ میں، 8 بچوں سمیت 35 شہید
دنیروسی وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ روس کے بارے میں یورپ کا رویہ جارحانہ ہے کہا کہ دوسری عالمی جنگ سے پہلے اور بعد میں بھی، دنیا میں ہونے والی جنگوں کے اصلی عامل یورپ اور امریکہ رہے ہيں
لاوروف نے واضح کیا کہ جب دوسری جنگ عظیم کے بعد ہی جب یورپ کمزور ہو گیا تو امریکیوں نے کرہ ارض پر زیادہ تر تنازعات کا آغاز کیا۔ اس سے پہلے تمام المیوں کا سرچشمہ یورپ ہی تھا۔