دنیا

یورپ کے پاس ایران کے خلاف ٹریگر میکانزم فعال کرنے کا کوئی اخلاقی یا قانونی جواز نہیں ہے، اولیانوف

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے اولیانوف نے کہا ہے کہ یورپی ٹرائیکا (برطانیہ، فرانس اور جرمنی) کو ٹریگر میکانزم فعال کرنے کا کوئی اخلاقی یا قانونی حق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ کی بربریت ختم کی جائے، کیتھولک پوپ لئو کی اپیل

برطانیہ، فرانس اور جرمنی ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کا حصہ ہیں، جسے جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (JCPOA) کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں ایران کے خلاف پابندیاں ہٹانے کے بدلے میں تہران کے جوہری پروگرام کو محدود کیی گیا تھا، لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے صدارت دور میں 2018 کے دوران یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے نکل گئے تھے۔ اس معاہدے میں ایک شق تھی جسے یورپی ٹرائیکا ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کو بحال کرنے کوشش کر رہا ہے جسے ٹریگر میکانزم کہا جاتا ہے۔

اسی بناء پر اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے اولیانوف نے کہا ہے کہ یورپی ٹرائیکا (برطانیہ، فرانس اور جرمنی) کے پاس ٹریگر میکانزم فعال کرنے کا کوئی اخلاقی یا قانونی جواز نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button