مشرق وسطی

یورپ اپنے داعشی شہریوں کو واپس نہیں لے رہا، عراق

شیعہ نیوز:عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ستر ہزار داعشی دہشت گردوں کے گھرانے شام میں موجود ہیں جو کہ عراق کے لئے ایک سنجیدہ خطرہ شمار ہوتے ہیں
انہوں نے کہا کہ میں داعشی نظرئے سے لاحق خطرے کی جانب سے خبردار کرتا ہوں کیونکہ یہ نظریہ آج بھی عراق اور شام کے ایک حصے میں پایا جاتا ہے اور اگر ان دہشت گرد عناصر نے اپنی سرگرمیاں بحال کیں تو صورتحال بگڑ سکتی ہے۔
عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نے مزید کہا کہ شام میں واقع الہول کیمپ میں اکیاون یا باون ممالک کے شہری موجود ہیں جس کے نتیجے میں یہ کیمپ داعشی افکار کی ترویج کا مرکز بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بچے ان کیمپوں میں قید ہیں وہ اب داعشی طرز فکر اور تعلیم کے ساتھ نوجوانی میں داخل ہوچکے ہیں جو کہ خطرے کی گھنٹی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button