دنیا

یورپ جنگ کیلئے تیار ہو جائے، ایمانوئل میکرون

شیعہ نیوز: ملکی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایک اہم دشمن ہیں کہ جو یوکرائن کو شکست دینے کے بعد وہیں رُکے نہیں رہیں گے، فرانسیسی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس یہ جنگ جیت جاتا ہے تو یورپ کی ساکھ "صفر” ہو جائے گی! ایمانوئل میکرون کا مزید کہنا تھا کہ اگر جنگ یورپ تک پھیلتی ہے تو روس ہی اس کا ذمہ دار ہو گا لیکن اگر ہم کمزور ہونے اور آج جواب نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم نے شروع سے ہی ناکام ہو جانے کا انتخاب کر لیا ہے اور میں یہی نہیں چاہتا! ایمانوئل میکرون نے کہا کہ یوکرائن میں پورے یورپ کی سلامتی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ فرانسیسی صدر نے ایک مرتبہ پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ یوکرائن میں مغربی افواج بھیجنے کے آپشن کو رد نہیں کیا جانا چاہیے اور زور دیتے ہوئے کہا کہ البتہ موجودہ حالات میں ایسی کسی کارروائی کی ضرورت نہیں!

واضح رہے کہ ماہ مارچ کے آغاز میں یوکرائن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پیرس میں یورپی ممالک کے سربراہان نے ایک ملاقات کی تھی کہ جس میں فرانس کے صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرائن میں نیٹو فورسز اور دیگر مغربی اتحادیوں کی تعیناتی ناگزیر ہے اور یہ کہ اس (یورپی) اتحاد کے رکن ممالک کو روس کے ساتھ جنگ ​​میں یوکرائن کی شکست کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ یاد رہے کہ نیٹو کے بیشتر اراکین نے میکرون کے اس منصوبے کی کھل کر مخالفت کی تھی!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button