
یورپ ہمارا ایران کے خلاف ساتھ دے، اسرائیلی صدر ہرزوگ
شیعہ نیوز: اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ ہوکر اُٹھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے جرمنی کے ’’ایکسل اسپرنگر‘‘ نیٹ ورک کو انٹرویو میں شکوہ کیا کہ یورپی ممالک کے رہنما ایران کی طرف سے لاحق خطرات کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور پاکستان دہشت گردی کے حلاف جنگ میں سنجیدہ، ایرانی وزیر داخلہ
اسرائیلی صدر نے الزام عائد کیا کہ ایران اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور یوکرین جنگ میں روس کو ہزاروں ڈرونز فراہم کر رہا ہے۔
صدر اسحاق پرزوگ نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے بیدار ہو جائیں۔ نیٹو ممالک اس برائی کی جڑ (ایران) کا ابھی مقابلہ نہیں کریں گے تو یورپ کا مستقبل خطرے میں ہے۔
اسرائیلی صدر نے امریکی سینیٹر چک شومر کے نئے انتخابات کرانے کے مطالبے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سیاسی رہنما اسرائیل کی اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ یہ اسرائیلی عوام اور سیاسی ادارے پر چھوڑ دیں۔