فلسطینی عوام کے قتل عام کے خلاف امریکی عوام سڑکوں پر
شیعہ نیوز: فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت اور فلسطینی عوام کی حمایت میں امریکہ کے مختلف علاقوں میں عوام کے مظاہروں اور احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطینی طرفداروں نے نیویارک کے بروکلین میں فلسطینی پرچم کے بڑے بڑے بورڈ لگائے۔
اسی طرح فلسطینی حامیوں نے شیکاگو میں فلسطین کی حمایت میں کار ریلی نکالی جس میں لوگوں نے کاروں پر فلسطینی پرچم لگائے اور فلسطینیوں سے اپنی یکجہتی کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ماسکو تہران تعاون پر صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ناراضگی
امریکی ریاست ورجینیا کے شہر آرلینگٹن میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔
ریاست کیلی فورنیا کے شہر فرزنو کے امریکی شہریوں نے بھی فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم پر امریکی حکومت کی جاری حمایت اور اس غاصب حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
فلسطینیوں کے حامی کئی امریکی شہریوں نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی رہائش گاہ کے سامنے اجتماع بھی کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے مطابق امریکی شہریوں نے جو غاصب صیہونی حکومت کی جرائم کی حمایت میں اپنے ملک کے موقف پر شدید برہمی کا اظہار کر رہے تھے۔
انٹونی بلنکن کی رہائش گاہ کے بیرونی احاطے میں امریکی وزیر خارجہ کے صیہونی حکومت کی حمایت میں تمام ایسے اقدامات کی مذمت کی جو غاصب صیہونی حکومت کی حمایت میں عمل میں لائے گئے تھے۔