دنیا

یورپی سلامتی کا پورا نظام تباہ ہو چکا ہے: روسی صدر

شیعہ نیوز: روسی صدر نے کہا ہے کہ یورپ کی سلامتی کا نظام تباہ اور اسلحے کی نئی دوڑ کا خطرہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

روس پر نازی جرمنی کے حملے کی برسی کے موقع پر ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا تھا کہ یورپی سلامتی کا پورا نظام تباہ ہو چکا ہے، کشیدگیوں میں اضافہ اور اسلحہ کی نئی دوڑ کا خطرہ حقیقی شکل اختیار کرگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ روس، یورپ کے ساتھ شراکت داری کی بحالی چاہتا ہے کیونکہ ہمارے درمیان دلچسپی کے بہت سے معاملات موجود ہیں۔ولادیمیر پوتین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ماسکو، یورپ کے ساتھ جامع اشتراک عمل کا حامی ہے اور عظیم یورپ کی تعمیر کے نظریے کے تحت یورپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کرتا آیا ہے تاہم یورپ پر کوئی اور ہی سوچ مسلط ہے۔

واضح رہے کہ دوسری عالمی جنگ، سن انیس سو انتالیس میں یورپ میں شروع ہوئی تھی تاہم یورپ سے باہر یہ جنگ، جسے روسی وطن پرستی کی عظیم جنگ کا نام دیتے ہیں، بائیس جون انیس سو اکتالیس کو، سابق سوویت یونین پر نازی جرمنی کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button