دنیا

یورپی یونین کا برطانیہ کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

شیعہ نیوز: یورپی یونین نے بریگزٹ معاہدے کی خلاف ورزی پر برطانیہ کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ برطانیہ کی طرف سے پیش کیے گئے ایک حالیہ بل کے مطابق شمالی آئرلینڈ میں برطانیہ سے داخل ہونے والی اشیاء سے کسٹم چیکنگ ختم کردی جائے گی۔

یہ بل بریگزٹ معاہدے کی خلاف ورزی میں شمار ہوگا، یورپی یونین کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا یک طرفہ فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہے۔

یورپی کمیشن کے نائب صدر نے برسلز میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ شمالی آئرلینڈ کی عوام اور کاروبار میں استحکام کے لیے برطانیہ سے بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ” ناردرن آئرلینڈ پروٹوکول ” میں ہی حل تلاش کرنا ہوگا۔

ناردرن آئرلینڈ پروٹوکول بریگزٹ معاہدے کا حصہ ہے، جس پر وزیراعظم بورس جانسن نے دو سال قبل دستخط کیے تھے۔

شمالی آئرلینڈ برطانیہ کا وہ واحد حصہ ہے، جس کی سرحد یورپی ملک جمہوریہ آئرلینڈ سے ملتی ہے۔ برطانیہ نے بریگزٹ ڈیل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یورپی یونین اور جمہوریہ آئرلینڈ میں داخل ہونے والے سامان کی تلاشی ہوگی جبکہ شمالی آئرلینڈ جانے والا سامان بغیر چیکنگ کے پہنچایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button