دنیا

یورپی یونین کی ایرانی سائنسداں کے قتل کی مذمت پر اسرائیل چراغ پا

شیعہ نیوز: اسرائیل کے وزیر انٹیلی جینس نے ایران کے سینیر ایٹمی سائنسداں کے قتل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین کی جانب سے اس قتل کی مذمت کیے جانے پر تنقید کی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق صیہونی وزیر انٹیلی جینس ایلی کوہن نے اسرائيل فوج کے ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کے قتل کی یورپی یونین کی جانب سے مذمت کیے جانے پر تنقید کی۔

انھوں نے یورپی یونین کی مذمت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ یونین ایران کے ایٹمی عزائم اور اس کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے واقف ہے۔

ایلی کوہن نے یورپی یونین کی جانب سے ایران کے ایٹمی سائنسداں کے قتل کی مذمت کو مجرمانہ کارروائی قرار دیا اور کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ یورپی یونین ایک اہم معاملے کو نظر انداز کر رہی ہے۔

اسرائیل کے وزیر انٹیلی جینس نے ایران کے ایٹمی سائنسداں کے قتل میں تل ابیب کے ملوث ہونے کے بارے میں صیہونی وزیر اعظم کے بیان کی طرف اشارہ کیے بغیر کہا کہ فخری زادہ کے قتل سے علاقے اور دنیا کی مدد ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button