یورپی یونین اپنے ارکان کو اسرائیل کی حمایت سے روکے، عباس عراقچی
شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نیویارک میں یورپی یونین کےخارجہ پالیسی چیف سے ملاقات کے بعد X پوسٹ پر لکھا ہے کہ اس ملاقات میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین کو اپنے بعض ارکان کو اسرائیل کی حمایت سے روکنا چاہیے۔
سید عباس عراقچی کے مطابق خارجہ پالیسی کے امور کے لیے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر ایک مفید بات چیت ہوئی جس میں جوہری مذاکرات، لبنان کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے خطے کی خطرناک صورت حال، یوکرین تنازعہ اور انسانی حقوق کے سلسلے میں دوہرے معیارات سے پرہیز کرنے کی ضرورت جیسے معاملات شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ لبنان نے موساد کے اہم اڈے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا
ایران کے وزیر خارجہ نے لکھا کہ اس ملاقات میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین اپنے بعض اراکین کی جانب سے اسرائیل کی حمایت بند کرائے اور اس کے بجائے خطے میں اسرائیل کی طرف سے بحران کو بڑھانے کی کوششوں کے مقابلے میں متحدہ موقف اختیار کرے۔
سلامتی امور اور خارجہ پالیسی میں یورپی یونین کے اعلی نمائندے نے منگل کی رات نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔