مشرق وسطی

یورپی ملکوں کو امریکی معاشی دہشت گردی کا مسترد کرنا ہوگا، ظریف

شیعہ نیوز : ایرانی وزیر خارجہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں تین یورپی ملکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ جوہری معاہدے کے بھر پور نفاذ کے خواہاں ہیں تو ان کو امریکی دہشت گردی کا مسترد کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار محمد جواد ظریف نے جمعرات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسٹرٹیجک اور مذہبی وجوہات کی بناپر جوہری ہتیھاروں کے استعمال کا مسترد کرتا ہے جو ہر کسی سمجھوتے سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔

ظریف نے کہا کہ لیکن اگر تین یورپی ممالک اور یورپی یونین جوہری معاہدے کے بھرپور نفاذ کے خواہاں ہیں تو ان کو امریکی دہشت گردی کا مسترد کرنا ہوگا جیسا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی تباہ کن درخواست کا مسترد کردیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے لندن میں منعقدہ ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران ایران کیخلاف پابندیوں کے سر نو نفاذ کیلئے امریکی کوششوں کا مسترد کردیا۔

منعقدہ اس اجلاس میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ بھی شریک تھے۔

بات قابل ذکر ہے کہ امریکی حکومت، ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی سے ڈھائی سال گزرنے کے بعد پھر بھی جوہری معاہدے میں شراکت دار بننے اور اسے جوہری معاہدے کے تحت قرارداد 2231 کے میکنزم کے استعمال کرنے کے حق کا دعوی کرتی ہے۔

لہٰذا انہوں نے 13 اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 4 پیراگراف پر مشتمل ایران کیخلاف ایک قرارداد کو پیش کی؛ امریکی قرارداد کو سلامتی کونسل میں صرف دو ووٹ مل گئے؛ ایران مخالف قرار داد پر ہونے والی ووٹنگ میں گیارہ ممالک نے حصہ نہیں لیا، دو ممالک نے اس کی حمایت جبکہ دو ممالک نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے؛ قرارداد کے حق میں امریکہ کے علاوہ صرف جمہوریہ ڈومینیکن نے ووٹ ڈالا جبکہ روس اور چین نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈال کر اسے ویٹو کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button