مشرق وسطی

یورپی ممالک ایٹمی معاہدے کی پابندی کرے۔ ایرانی وزیر خارجہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر خارجہ نے جوہری وعدوں کے چوتھے مرحلے سے متعلق اقدام کے موقع پر کل رات اپنی ٹوئیٹ میں یورپی ممالک سے کہا کہ جوہری معاہدے کی پابندی کی جائے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ جوہری معاہدے کے پیراگراف 36 میں اس عالمی معاہدے میں امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں معاہدے کے کسی بھی شق پرعمل در آمد نہ کرنے کی جانب اشارہ ہوا ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ یورپی یونین اور 3 یورپی ممالک کیلئے سادہ راہ حل یہ ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں اس صورت میں ایران بھی اسی راستے میں قدم اُٹھائے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ نےاپنی ٹوئیٹ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئیوکی 8 مئی 2018 کی ایک تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مائیک پومپئیو اس بات کا باعث بنے کہ امریکی صدر ٹرمپ جوہری معاہدے کے حوالے سے غلط فیصلہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button