یورپی یونین کا امریکی صدر کے تجارت دشمن اقدامات کا جواب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یورپی یونین امریکی صدر کے تجارت دشمن اقدامات اور اس ملک کی بڑی کمپنیوں کا مقابلہ کرنے کے ایک منصوبے کا جائزہ لے رہی ہے۔
پولیٹیکو ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپی حکام نے یورپی کمیشن کے نام ایک سو تہتر صفحات پر مشتمل خط روانہ کر کے اس کمیشن کے سربراہ اورزلا فن درلاین سے مطالبہ کیا ہے کہ یورپ کے مستقبل کے لئے ’’ یورپین فیوچر فنڈ‘‘ کی تشکیل کے لئے یورپی کمپنیوں میں مالکیت حصص کے قالب میں سوارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے۔
اس منصوبے کا مقصد امریکہ کی موجودہ حکومت کے تجارت دشمن اقدامات کا مقابلہ کرنا اور امریکہ کی گوگل، ایپل، آمازون، مائکروسافٹ اور فیس بک جیسی بڑی آئی ٹی کمپنیوں اور چین کے مقابلے میں یورپ کے لئے رقابت کا امکان فراہم کرنا ہے۔
پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق یورپی حکام، ٹرمپ کی تجارتی جنگ میں یورپی یونین کے ایگزیکٹیو ادارے اور یورپی کمیشن کی جانب سے ٹھوس اقدامات کے خواہاں ہیں اور ان کا خیال ہے کہ بریسلز کو چاہئے کہ وہ امریکی مصنوعات پر بھی یکطرفہ ٹیکس عائد کرے۔
امریکہ نے یورپ سے المونیئم اور اسٹیل کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی عائد کردی ہے۔
یورپی یونین نے اس سے پہلے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ کے تجارت دشمن اقدامات پر جوابی اقدامات کرے گا۔