غزہ میں ویکسینیشن مہم کے دوران انخلاء ہر قیمت پر روکا جائے، ڈبلیوایچ او
شیعہ نیوز: عالمی ادارہ صحت ’ڈبلیو ایچ او‘کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے غزہ کی پٹی میں 10 ماہ کے بچے کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک ویکسنیشن مہم جاری رہتی ہے شہریوں کا جبری انخلا کو ہر قیمت پر روکا جانا چاہیے۔
انہوں نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ”میں اس تصدیق پر گہری تشویش میں مبتلا ہوں کہ غزہ کے دیر البلح میں ایک 10 ماہ کے بچے کو پولیو کےقطرےنہیں لگائے جا سکے جس کے نتیجے میں وہ پولیو کا شکار ہوگیا۔ ایسا پچیس سال میں پہلی بار ہوا ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر خارجہ کی ایک بار پھر فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور اس کے شراکت داروں نے فوری طور پر غزہ کے بچوں سے نمونے جمع کرنے اور اس خطے میں عالمی ادارہ صحت کی طرف سے تسلیم شدہ لیبارٹری میں جانچ کے لیے منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نےکہا کہ جینوم کی ترتیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ وائرس "ٹائپ 2 پولیو وائرس” سے متعلق ہے، جو گذشتہ جون میں غزہ میں گندے پانی سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں دریافت ہوا تھا۔
گیبریئس نے بتایا کہ بائیں ٹانگ کے نچلے حصے میں فالج کا شکار بچے کی حالت مستحکم ہے اور غزہ اور اس کے ماحول میں اس بیماری کے لاحق ہونے کے زیادہ خطرے کی وجہ سے فلسطینی وزارت صحت، عالمی ادارہ صحت، اقوام متحدہ ، اور یونیسیف نے وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے دو مراحل میں ویکسینیشن مہم کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔