دنیا

افغانستان کے دو شہروں سے امریکی دہشتگردوں کا انخلاء

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس صوبے کے دو اضلاع اچین اور ہسکہ مینہ سے امریکہ کے زیرکمان غیر ملکی فوجی باہر نکل گئے ہیں۔

عطاء اللہ خوگیانی نے مزید کہا کہ غیر ملکی فوجیوں نے ان دونوں اضلاع کی سیکورٹی افغان سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دی ہے۔

ضلع اچین اور ہسکہ مینہ اضلاع سے غیرملکی فوجی ایسے عالم میں باہر نکلے ہیں کہ صوبہ ننگرہا کے اکثر علاقے طالبان اور داعش کے قبضے میں ہیں اور غیر ملکی فوجیوں پر حملے کرتے رہے ہیں اور یہی چیز قابضوں کی مسلسل تشویش کا باعث بن گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button