اسلامی تحریکیں

سانحہ کرمان پر ہر انسان غمزدہ ہے، علامہ پرویز حسین شاہ

شیعہ نیوز: فاطمیہ فاونڈیشن قم المقدس کے مسئول حجۃ الاسلام سید پرویز حسین شاہ نے سانحہ کرمان پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے پر ہر انسان غمزدہ ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔ اس کے ساتھ ہی قم المقدس میں فاطمیہ فاونڈیشن کی طرف سے جشنِ فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے کامیاب انعقاد پر تمام تعاون اور شرکت کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہایت ہی شکر گزار ہیں، علماء کرام اور طلباء عزیز، زائرین محترم اور بالخصوص حسینیہ حضرت ابوالفضل العباس کی انتظامیہ کے، جنہوں نے ہر لحاظ سے اس جشن کی کامیابی کیلئے تعاون  فرمایا۔

ناظم ممبر مولانا عاشق علی معصومی اور تمام شعراء کرام کا بالخصوص خطیب محترم استاد حوزه حجۃ الاسلام قبلہ محمد یوسف عابدی صاحب کا بھی شکریہ کہ جنہوں نے اپنے قیمتی اوقات میں سے وقت نکال کر اپنے بیانات عالیہ سے ہمیں مستفید فرمایا۔ انہوں نے ادارہ کریمہ اہلبیت، جامعہ روحانیت سندہ مقیم قم المقدس، مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدس، دفتر تحریک جعفریہ قم المقدس، وائس آف نیشن اور تمام انجمنوں، فورمز اور تنظیموں کے مسئولین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ خداوند متعال سیدہ دو عالم کے صدقے میں سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button