پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فلسطین کی آزادی کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رہے گی، ڈاکٹر صابر ابومریم

فلسطین کی آزادی کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رہے گی اور دنیا کو اس مسئلے کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی, انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرے

شیعہ نیوز: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے پاکستان ہیومن رائٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق اور آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں معروف شخصیات، بشمول ڈاکٹر خالدہ غوث، سفیر غلام محمد بلوچ، اور بیرسٹر اسد نے بھی شرکت کی۔

مقررین نے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو انصاف اور آزادی کے قیام کے لیے موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رہے گی اور دنیا کو اس مسئلے کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار: فیول، یونیفارم اور اسٹیشنری نہ ہونے کے باعث تمام اسکول بند

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرے۔ کانفرنس کے دوران شرکاء نے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button