پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان میں ہر دور کے حکمرانوں نے مزدوروں کا استحصال کیا ہے، علامہ صادق جعفری

شیعہ نیوز:عالمی یوم مزدور کے موقع پر وطن عزیز کے بلند ہمت محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان میں ہر دور کے حکمرانوں نے مزدوروں کااستحصال کیا ہے، جمہوریت کے نام پر جمہور کی تضحیک کرنے والوں نے مزدور تو کیا عوام کو بھی اپنے پاؤں کی جوتی سمجھ رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن لیبر ونگ کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری نے کیا۔ اس موقع پر لیبر ونگ کے انچارج کلیم رضا، سبط اصفر، زین عباس، ملک غلام عباس و دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی اشرافیہ مزدوروں کے نام پر سیاسی کھیل کھیلتی رہی اور مزدور ہر دور میں دو وقت کی روٹی کو ترستے رہے، حیرت ہے کہ عوام اور مزدوروں کے نام پر حکومتیں حاصل کرنے والی طاقتیں بھی مزدور کے نام پر مزدور کا ہی استحصال کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستانی عوام اس فرسودہ اور دو خاندانوں کی حکمرانی والے نظام کیخلاف اُٹھ کھڑے نہیں ہونگے اس استحصالی نظام میں عوام اور مزدوروں کے حقوق پامال ہوتے رہیں گے، معاشرے کے تمام کمزور افراد کی بلا تفریقِ نسل و مذہب خدمت مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی منشور کا حصہ ہے اور اس پر عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، مزدور کی ضروریات کو پورا کرنا اسلامی حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدوروں کے لئے سبسڈی کیساتھ راشن کا نظام دوبارہ سے مرتب کیا جائے، سوشل سیکورٹی سسٹم کا بجٹ بڑھایا جائے اور اس نظام سے صرف تاجر کو فائدے نہ پہنچائے جائیں، کم سے کم ماہانہ اور روزانہ مزدوری کی سطح کو دو گنا کیا جائے، چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے موثر قوانین بنائے جائیں اور مانیٹرنگ کا فعال نظام بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button