مظلوم یمنیوں کی حمایت، سابق صدر آئی ایس او عارف قنبری گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل سعود کے مظالم کا شکار ہونے والے مظلوم یمنی مسلمانوں کی حمایت کرنے پر سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سینئررہنما اور رکن شوریٰ عالی عارف قنبری کوایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیاہے۔
عارف قنبری کو انسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل گلگت منتقل کردیا گیاہے ۔ ان کا جرم فقط مظلوم یمنی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرناہے ۔
عارف قنبری اور شیخ شہادت حسین کو عدم پیشی کی صورت میں انسداددہشت گردی عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منسوخ کردی ۔ چند برس قبل یمن میں سعودی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے پر ایم ڈبلیوایم کے متعدد رہنماؤں پر بلاجواز مقدمات بنائے گئےتھے۔
ان رہنماؤں میں عارف قمبری ، شیخ شہادت حسین، علامہ شیخ نیئر عباس، الیاس صدیقی اور غلام عباس جبکہ سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او بھی شامل ہیں ۔ابھی چند روز قبل ایم ڈبلیوایم کے رہنما غلام عباس کو بھی عدالت نے ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے اور چند روز کی قید کے بعد انہیں دوبارہ ضمانت پر رہا کروالیا گیا تھا۔